ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عمران خان سے جیل میں ملاقاتوں پر پابندی عائد

12 مارچ, 2024 14:01

محکمہ داخلہ پنجاب نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر پابندی کا اطلاق دو ہفتے کے لیے ہوگا،

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن تھا جب کہ راولپنڈی پولیس نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی ہے۔
پولیس اہلکار کے مطابق میڈیا کو اڈیالہ جیل کے باہر آج کوریج کی اجازت نہیں،اور ہدایات دی گئی کہ میڈیا ٹیمیں جیل سے 2 کلومیٹر دور چلی جائیں۔

دوسری جانب سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر جیل سپریٹنڈنٹ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ عدالتی آرڈر کے ساتھ اڈیالہ جیل گئے مگر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی،

درخواست کے مطابق جیل حکام کو 8 مارچ کا آرڈر دکھایا تو انہوں نے انتظار کرنے کا کہا، مارچ کو صبح 9 سے شام 4 بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔

11مارچ کو صبح 9سے شام 4بجے تک انتظار کرانے کے باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی۔

بعد ازاں سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی ہے،جیل انتظامیہ ٹال مٹول سے کام لیتی رہی، جنگل میں بھی کوئی قانون ہوتا ہے یہاں تو بدترین حالات ہیں۔

خیال رہے کہ جیل انتظامیہ نے منگل اور جمعرات کا دن ملاقاتوں کیلئے مختص کررکھا تھا، جب کہ جیل انتظامیہ نے جیل کے گیٹ نمبر 5 کے سامنے میڈیا کوریج پر بھی پابندی عائد کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top