ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

میئر لندن کا اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن سے روکنے کا مطالبہ

07 مئی, 2024 10:27

میئر لندن صادق خان نے اپنی ہی حکومت سے اسرائیل کو رفح میں زمینی آپریشن سے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رفح میں اسرائیلی آپریشن سے بہت زیدہ شہادتیں ہوں گی، برطانیہ اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی فوری طور پر بند کرے۔

مزید پڑھیں:میئر لندن کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ

برطانوی حکومت کے نقطہ نظر میں فوری تبدیلی کی ضرورت ہے۔

قبل ازیں نو منتخب میئر لندن صادق خان کا ووٹرز سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ لندن کی حکومت سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی چاہتے ہیں، عوام غزہ میں خونریزی کے بارے میں فکرمند ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا وزیراعظم رشی سونک عام انتخابات کا اعلان کریں، لندن کے عوام حکومت میں تبدیلی سے پر جوش ہیں، لندن کے شہری ہماری 8سالہ کارکردگی کو تسلیم کرتے ہیں۔

سالہ صادق خان پاکستانی ماں باپ کی اولاد ہیں۔ کسی مغربی ملک میں مسلسل تیسرے بار لندن جیسے شہر کے میئرکا انتخاب ان کے لیے ایک اعزاز ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top