جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مولانا فضل الرحمن قابل احترام ہیں مگر ملک دشمن بیانات کے خلاف کارروائی ہوگی : امین الحق

21 دسمبر, 2020 15:55

پشاور : ایم کیو ایم کے رہنماء امین الحق کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کے قابل احترام ہونے کے باوجود ملک دشمن بیانات کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سید امین الحق نے پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ آئی ٹی کے شعبوں میں خواتین کو بھی زیادہ مواقع میسر ہوں۔ باقی ملک کی نسبت آئی ٹی کے شعبوں میں خیبر پختونخوا سب سے آگے ہے۔ انٹرنیٹ کی سہولیات ملک کے مختلف علاقوں تک بڑھارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا شیرانی اور حافظ حسین کے پارٹی کیخلاف بیانات، جے یو آئی کا اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایم کیوایم کیساتھ بات جاری ہے۔ وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ ایم کیوایم کے تحفظات کو دور کیا جائے۔ حکومت بنتے وقت ایم کیو ایم کیساتھ جو معاہدے کئے تھے، وہ پورے ہونگے۔ سینیٹ الیکشن میں ایم کیوایم پانچ سیٹیں جیتے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پی ٹی آیہ کیساتھ مل کرسینٹ الیکشن میں حصہ لے گی۔ پی ڈی ایم کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ مولانا فضل الرحمن سمیت ان کے خاندان ہمارے لیے قابل احترام ہے۔ قابل احترام ہونے کے باوجود ملک دشمن بیانات کے خلاف کارروائی ہوگی۔ وزیراعظم زیرو فی صد کرپشن بھی برداشت نہیں کرینگے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top