جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

38 سے زائد کریکر حملوں کا ماسٹر مائنڈ رمیش کمار گرفتار ہوگیا

13 جولائی, 2021 15:23

کراچی : 38 سے زائد کریکر حملوں کا ماسٹر مائنڈ رمیش کمار قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں پکڑا گیا۔

کراچی کے علاقے بھٹائی آباد میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جیئے سندھ متحدہ محاذ کا ماسٹر مائنڈ رمیش کمار عرف رام چند کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم 2010 سے 2015 تک 38 سے زائد کریکر حملوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔ ملزم نے مختلف پر تشدد کارروائیوں میں ہزاروں گاڑیاں نذرآتش کرنے کا بھی اعتراف کیا۔

یہ بھی پڑھیں : رینجرز، پولیس کی کارروائی، خیالو ڈکیت گروپ کے دو ملزمان قانون کی گرفت میں آگئے

ملزم مختلف دھماکہ خیز ڈیوائس بنانے کا بھی ماہر ہے، جو جرمنی میں پناہ حاصل کرنے والے کالعدم تنظیم کے لیڈر شفیع برفت سے رابطے میں ہے۔

شفیع برفت پرتشدد کارروائیوں کے لیے مالی معاونت کرتا تھا۔ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، دستی بم، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top