ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مریم نواز جیل میں پریشان، منتقلی کا امکان

19 جولائی, 2018 09:33

ایون فیلڈ کی مجرمہ مریم نواز کو اڈیالہ جیل سے سہالہ ریسٹ ہاوُس منتقل کرنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

زرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظرریسٹ ہاوُس میں انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔

جبکہ اس حوالے سے جیل انتظامیہ کا موُقف ہے کہ مریم نواز پانچ روز گزرنے کے بعد بھی خود کو جیل کے ماحول میں ڈھال نہیں پائی ہیں انہوں نے جیل حکام سے صفائی ستھرائی سے متعلق شکایات کی ہیں۔

اسی حوالے سے وزارت کیڈ کو لیڈی ڈاکٹرز فراہمی کے لئے تحریری درخواست بھی موصول ہوئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاؤس کے لیے تین لیڈی ڈاکٹرز کی خدمات درکار ہیں، لیڈی ڈاکٹرز چوبیس گھنٹے ریسٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کریں گی

یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز 13 جولائی کو لندن سے وطن واپس آئے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top