جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مریم نواز نے نہیں بتایا کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا : شہباز گل

13 اکتوبر, 2021 15:53

اسلام آباد : شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی کے مذہب اور عقیدے کو نشانہ بنانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے، مریم نواز نے نہیں بتایا کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے مریم نواز کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل میں کی گئی پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آج پھر مریم صفدر نے ہمیشہ کی طرح عدالت میں جھوٹ بولے۔ آج بھی عدالت میں رسیدیں نہیں دیں۔

انہوں نے کہا کہ کیلبری فونٹ، قطری خط کی طرح نہیں بتایا رسیدیں کہاں ہیں، نہیں بتایا کہ پیسہ کن جنوں اور چڑیلوں نے باہر منتقل کیا۔ شریف فیملی نے تاجروں سے بھتہ وصول کیا اور باہر بھجوایا، ان سے پاکستان کا کوئی ادارہ محفوظ نہیں رہا۔ ہمیشہ مخالفین پر بہتان بازی کی۔

یہ بھی پڑھیں : شیر کی کھال پہننے سے کوئی شیر نہیں بن جاتا، نواز شریف بننے کی کوشش نہ کریں

ان کا کہنا تھا کہ کسی کے مذہب اور عقیدے کو نشانہ بنانا ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے۔ مریم نواز کے شر سے شہباز شریف، صحافی اور سوشل میڈیا صارفین بھی محفوظ نہیں۔ نوازشریف کی طرح کوئی نہیں بن سکتا، ان کی طرح کوئی پیدا ہی نہیں ہوا۔

شہباز گل نے کہا کہ جادو ٹونے اور پریوں کی باتیں آپ کے منہ سے اچھی نہیں لگتیں۔ نواز شریف کی پوری زندگی دھوکا دہی سے عبارت ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top