ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مردان؛ دہشتگردوں کے حملے میں ایس پی شہید، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار زخمی

27 فروری, 2024 10:15

مردان: پختونخوا میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایس پی شہید اور ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی مطابق مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے زڑمتہ میں دہشت گردوں کی جانب سے پولیس پر حملہ کیا گیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں گولی لگنے سے ایس پی اعجاز خان شہید ہو گئے جبکہ ڈی ایس پی سمیت 3 اہل کار شدید زخمی ہیں۔

گزشتہ رات گئے تقریباً ساڑھے تین بجے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم ایمبولینس اور میڈیکل عملے کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچی۔

امدادی ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ڈی ایچ اور ایم ایم سی منتقل کردیا۔

فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے اہل کاروں میں ڈی ایس پی نسیم خان، منصور اور سلیم شامل ہیں۔

ڈی پی او نجیب الرحمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشگرد مارے گئے۔

 آج صبح ایس پی اعجاز خان کی نماز جنازہ پولیس لائن مردان میں ادا کردی گئی۔

ڈی آئی جی مردان ریجن سلیمان خان، کمشنر مردان شوکت خان یوسفزئی اور ڈپٹی کمشنر فیاض شیر پاوون نے شہید ایس پی کو سلامی پیش کی۔

ایس پی اعجاز خان شہید کی جسدِ خاکی ان کے آبائی علاقے شیرپاؤ منتقل کردی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top