مقبول خبریں
منظور وسان نے جلد قومی اسمبلی تحلیل ہونے کا دعویٰ کردیا
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں۔
اپنی پیشگوئیوں کے لیے مشہور پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ آئندہ تین ماہ ملکی سیاست کے لیے بہت اہم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ سیٹ اپ میں نواز شریف وزیراعظم نہیں بن سکتے اور شہباز شریف 3 ماہ میں قومی اسمبلی تحلیل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد اندازہ نہیں کہ کیا سیٹ اپ آئے گا لیکن صوبائی اسمبلیوں کا وجود برقرار رہے گا۔
پی پی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اور دیگر سیاستدانوں کے لیے حالات اچھے نظر نہیں آرہے۔