جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

5 ہزار کے جعلی نوٹ کی بہتات، سلیم مانڈی والا جعلی نوٹ اجلاس میں لے آئے

19 دسمبر, 2023 16:18

اسلام آباد: سلیم مانڈوی والا کی صدارت میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا ، دوران اجلاس سلیم مانڈوی والا نے 5،5ہزار روپے کے جعلی نوٹ اجلاس میں رکھ دیے جسےکمیٹی اجلاس میں شریک ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک بھی نہیں پہچان سکے۔

چیئرمین کمیٹی کا گورنر اسٹیٹ بینک سے سوال کیا کہ آپ بتا سکتے ہیں یہ اصل ہیں یا نقل ؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ 5ہزار کا جعلی نوٹ اگر مجھے مل سکتا ہے تو عام آدمی کا کیا بنے گا۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ معاملہ بڑھ رہا ہےبینکوں کے ذریعے جعلی نوٹ پھیل رہے ہیں،جعلی نوٹ بینکوں کے سسٹم میں موجود ہیں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ جس کو جعلی نوٹ ملتاہے اس کو کیا ملے گااس پر پالیسی بنائی جائے،عام آدمی جعلی نوٹوں کے معاملے پر کیا کرے گا؟ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ میرے پاس ایک ہزار کے کئی جعلی نوٹ پڑے ہیں۔

ارکان کمیٹی نے تجویز دی کہ اسٹیٹ بینک اس پر حکمت عملی بنائے اورڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرکے بریفنگ لی جائے،قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے جعلی نوٹوں کے معاملے پر آئندہ اجلاس میں تفصیل طلب کر لی۔

یہ پڑھیں : 5 ہزار کا نوٹ بند ہوگا یا نہیں؟ نگراں حکومت نے ہاتھ کھڑے کردئیے

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top