اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ملعون سلمان رشدی پر حملہ کرنیوالے لبنانی شہری پر فرد جرم عائد

25 جولائی, 2024 19:42

ملعون سلمان رشدی پر سال 2022 میں حملہ کرنے والے لبنانی نژاد امریکی شہری پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہادی ماتر پر الزام ہے کہ اس نے مبینہ طور پر حزب اللّٰہ کے ایماء پر ملعون سلمان رشدی پر حملہ کیا۔

اس سے پہلے بھی لبنانی نژاد امریکی ہادی ماتر نیویارک کی ایک عدالت میں 2022 میں چاقو گھونپنے کے جرم میں مقدمہ چل چکا ہے تاہم اب جیوری میں فرد جرم عائد کردی ہے۔

تین ججوں پر مشتمل جیوری نے الزام لگایا کہ حملہ آور کو اسلحہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم دیا۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر میں برطانوی پولیس کا پاکستانیوں پر بدترین تشدد، ویڈیو وائرل

دو سال قبل کیے گئے حملے میں ملعون سلمان رشدی ایک آنکھ اور ایک ہاتھ سے محروم ہوگیا تھا جبکہ سینے میں مزید 15 زخم آئے تھے۔

لبنانی جانباز کے حملے سے ملعون کے ایک بازو کی نسیں کٹ گئیں تھی جس کے بازو ناکارہ ہوگیا۔

معلون سلمان رشدی پر رواں سال اگست میں نیویارک میں حملہ کیا گیا تھا۔ ملعون رشدی پر حملہ کرنے والے امریکی نژاد 24 سالہ ہادی مطرنے قتل کی کوشش میں اعتراف جرم سے انکار کیا۔ ملعون سلمان رشدی نے 1988 میں انتہائی متنازع ناول لکھا تھا جس کے بعد وہ جان کے خوف سے 10 سال روپوش رہا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top