جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی: بیوی کے قتل میں نامزد شوہر کی لاک اپ میں پر اسرار ہلاکت

13 جولائی, 2019 11:59

کرا چی : سرجانی ٹائون تھانے میں بیوی کے قتل میں نامزد شوہر کی لاک اپ میں پر اسرار ہلاکت، لاش کا پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا ہے۔

سرجانی ٹاؤن تھانے کے لاک اپ میں موجود ملزم کی پر اسرار ہلاکت نے سوالات کو جنم دیدیا ہے۔ دو روز قبل تیسر ٹاؤن کے قریب ایک گھر سے خاتون کی پھندہ لگی لاش برآمد ہوئی تھی، جس پر پولیس نے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔ پولیس کے مطابق شوہر نے لاک اپ میں خودکشی کرلی ہے۔

خاتون کے والد کی جانب سے مقدمے میں داماد کو نامزد کیا گیا تھا۔ ملزم کی پولیس حراست میں موت پر بھی پوسٹ مارٹم مؤخر کیا گیا ہے۔ پولیس نے مؤقف اپنایا کہ میجسٹریٹ اور پولیس سرجن کی موجودگی میں لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

دوسری طرف جان سے جانے والے شہری کے بھائی نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حتمی صورتحال پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top