مقبول خبریں
بیوی بچوں کو قتل کرکے لاشوں کے ساتھ تین راتیں گزانے والا شخص گرفتار
بھارتی شہر لکھنؤ میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کر کے تین راتیں ان کی لاشوں کےساتھ گزاری ہیں جسے بعد ازاں گرفتار کرلیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ لکھنؤ کے علاقے سراوان نگر میں 32 سالہ رام لگان نے اپنی 30 سالہ بیوی جیوتی کو اپنے بچوں کے سامنے ناجائز تعلقات کے شبے میں گلہ گھونٹ کر مار دیا تھا۔
اس کے بعد اس نے اپنے دونوں بچوں چھ سالہ پائل اور تین سالہ آنند کو کرائے کے گھر میں مار دیا تاکہ وہ پولیس کے سامنے کچھ بول نہ سکیں۔
ڈپٹی کمشنر پولیس ٹی ایس سنگھ کے مطابق ملزم نے تہرے قتل کے بعد رات اسی کمرے میں گزاری۔ وہ اگلی صبح روانہ ہوا اور رات کو واپس آیا۔
پولیس نے بتایا کہ اس کا یہ معمول تین دن تک جاری رہا یہاں تک کہ اس کے مالک مکان نے محسوس کیا کہ اس کے گھر سے بدبو آ رہی ہے۔ گھر کا دروازہ بند نہیں تھا اور لہٰذا جب وہ گھر میں داخل ہوا تو تینوں لاشیں بوری میں بند تھیں۔
رام لگان پر ہجوم علاقے کی وجہ سے لاشیں نہیں نکال سکا تھا اور اس نے اپنے پڑوسیوں کو بتایا تھا کہ ان کا خاندان ہولی منانے کے لیے کسی رشتے دار کے گھر گیا ہے۔
تہرے قتل کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا جب کہ رام لگان نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔