ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بیوی کو قتل کرکے سالی سے شادی کرنے والا شخص 38 سال بعد پگڑا گیا

14 مارچ, 2024 17:53

سعودی عرب میں ایک شخص اہلیہ کو قتل کرنے کے بعد مظلوم بن کر سالی سے شادی کرنے والے شخص کا 38 برس بعد بھانڈا پھوٹ گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیڈ روم میں فرش کھود کر لاش دفنائی  اور ٹائلز لگا دیے جس کے بعد مظلوم بن کر سالی سے شادی کرلی لیکن جھوٹ بلآخر 38 سال بعد سامنے آگیا ہے۔

38 سال قبل گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر کے تشدد سے اہلیہ ہلاک ہوگئی تھی، بعد ازاں قاتل شوہر نے دور دراز علاقے میں مقیم اپنے سسرالیوں کو بتایا کہ بیوی کا انتقال کینسر کے باعث ہوا، لہٰذا اگر جلدی نہ دفنایا گیا تو لاش خراب ہوجائے گی۔

جب سسرالی آئے تو قاتل شوہر نے حیرت انگیز طور پر ایسا ڈراما کیا کہ کوئی بھی اس کا جھوٹ نہ پکڑ سکا بلکہ ساس سسر نے اس کی شادی اپنی دوسری بیٹی سے کرادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سالی کو بھی 38 سال تک اندازہ نہیں ہوا کہ وہ اپنی بہن کے قاتل کے ساتھ زندگی گزار رہی ہے لیکن قدرت قاتل کو بے نقاب کرنا چاہتی تھی۔

گھر میں واش روم کی تعمیر کے لیے کی گئی کھدائی میں مزدوروں کو انسانی ہڈیاں ملیں اور اس کے بعد مزدوروں نے پولیس کو واقعے سے متعلق بتایا۔

بعد ازاں ہڈیوں کے ڈی این اے سے معلوم ہوا کہ یہ باقیات پہلی بیوی کی ہیں، یہ معاملہ سن کر موجودہ بیوی بے ہوش ہوگئی جب کہ پولیس نے مجرم کو گرفتار کرلیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top