ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

حکومت نے پاسپورٹ فیس میں بڑا اضافہ کردیا

07 مئی, 2024 20:41

وفاقی حکومت نے پاسپورٹ فیس میں یکدم بڑا اضافہ کردیا ہے۔

فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے پاسپورٹ کی فیس میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جن کا اطلاق 08 مئی بروز بدھ سے ہوگا۔

36 صفحات پر مشتمل مشین ریڈیبل (ایم آر) پاسپورٹ کی قیمت اب 12 ہزار 500 روپے ہوگی۔ اسی طرح 72 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ فیس 18 ہزار 500 روپے جب کہ 100 صفحات پر مشتمل پاسپورٹ کی فیس 23 ہزار روپے ہوگی۔

اس کے علاوہ 36، 72 اور 100 صفحات پر مشتمل ایم آر پاسپورٹ کی فیس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جن کی مدت 10 سال ہے۔

اب ان کی قیمت بالترتیب 25 ہزار 200 روپے، 32 ہزار روپے اور 16 ہزار 200 روپے ہوگی۔

فیس میں یہ اضافہ پاسپورٹ کے اجراء کے عمل کو ہموار بنانے اور شہریوں کو موثر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی حکومت کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top