اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

نیتن یاہو کی دسترخوان میز پر مظاہرین نے کیڑے ڈال دیے، تصاویر وائرل

25 جولائی, 2024 17:44

فلسطینیوں کے قاتل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کیلئے امریکا کا دورہ وبالِ جان بن گیا۔

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے کانگریس سے خطاب سے قبل امریکا کی مختلف ریاستوں میں اسرائیل مخالف ریلیاں نکالی گئیں، جن ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے نیتن یاہو کے پتلے جلائے اور فلسطینی جھنڈے لہرائے جبکہ اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب کے دوران آزاد فلسطین کیلئے نعرے بازی کی گئی۔

دوسری جانب واشنگٹن میں واقع واٹر گیٹ ہوٹل میں مظاہرین نے داخل ہوکر نیتن یاہو کیلئے سجائی گئی دسترخوان کی میز پر کیڑے اور لال بیگ ڈال دیے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں نیتن ہاہو کی بربریت کیخلاف ہزاروں افراد نکل پڑے

ہوٹل میں 30 منٹ سے زیادہ وقت تک ایمرجنسی اور فائر الارم بجتے رہے جس سے امریکی کانگریس میں نیتن یاہو کی تقریر سے قبل افراتفری پھیل گئی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں ابتک 39 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top