ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ماہ رمضان میں ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ

16 مارچ, 2024 10:48

ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کوٹہ ہولڈرز اور امپورٹرز کے  گٹھ جوڑ سے قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر تیسری بار 30 روپے فی کلو کا بلا جواز اضافہ کیا گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے بتایا کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 257 روپے فی کلو ہے جبکہ یہ لاہور سمیت دیگر شہروں میں 350 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 410 روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے وزارت خزانہ نے ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 77 پیسے فی لیٹر کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 279 روپے 75 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 56 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top