منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم سندھ میں داخل، کراچی میں ہلکی بارش، موسم خوشگوار

12 جولائی, 2021 10:50

کراچی : گجرات سے ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم سندھ میں داخل ہوگیا، کراچی میں بھی بادل برس پڑے۔ مون سون کی پہلی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔

صبح سویرے صدر، گلشن اقبال، گلشن حدید، بن قاسم، ملیر، ڈیفنس، ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد اور گارڈن سمیت کئی علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی۔

بارش کا سسٹم ملیر لانڈھی سے ہوتا ہوا کلفٹن میں داخل ہوا، سب سے زیادہ بارش بھی کلفٹن میں بائیس ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہوا کے کم دباؤ کا سسٹم اب کمزور پڑنے لگ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیرپور ناتھن شاہ میں روڈ حادثہ، قربانی کے 80 جانور ہلاک

شہر قائد میں بارش شروع ہوتے ہی کئی علاقوں سے بجلی غائب ہوگئی۔ بجلی کی عدم فراہمی سے کئی علاقوں میں پانی کی فراہمی مشکل ہوگئی۔

دوسری طرف افواؤں کا بازار گرم تھا، جسے چئیرمین ثانوی تعلیمی بورڈ نے ختم کردیا۔ بارشوں کے باعث کلاس نہم کا آج ہونے والا پرچہ ملتوی نہیں کیا گیا۔ پرچے مقررہ وقت پر شروع اور ختم ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top