مقبول خبریں
چنے والے کو عدالت میں حاضر ہونے کا حکم !!
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری پاکستان ریلوے میں خسارے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت عدالتی حکم پر فرانزک آڈٹ کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ آڈٹ آفیسر چیف ریلوے کا خسارہ 40 بلین ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس نے فرانزک آڈٹ رپورٹ پر ریلوے کو نوٹس جاری کرتےہوئے جواب طلب کر لیا ۔
چیف جسٹس کا اس موقع پر کہنا تھا کہ چنے والا کدھر ہے اگلی تاریخ پر چنے والا بھی پیش ہو، اگر ادارے نہیں چل رہے تو سمجھ سے بالا ہے کہ ملک کیسے چل رہا ہے ۔
کیا ریلوے میں سب اچھا ہے چیف جسٹس کا آڈٹ آفیسر سے استفسار،
رپورٹ اچھی نہیں ہے، آڈٹ آفیسر کا جواب۔
کیا پچھلے پانچ سالوں میں سب سے زیادہ خرابی پیدا ہوئی چیف جسٹس استفسار۔
خرابی 70 برسوں سے چل رہی ہے گزشتہ 5 سالوں میں دور کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی گئی آڈٹ آفیسر کا اعتراف۔