جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو: رمیز راجا

10 اکتوبر, 2023 14:48

حیدرآباد: رمیز راجا کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، بابر نے ٹیم کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے۔

بھارت میں ورلڈکپ کے دوران ایک شو میں میزبان نے سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) رمیز راجا سے سوال کیا کہ آپ کو بابر اتنے پسند ہیں کہ آپ نے انہیں شادی کرنے کا کہہ دیا؟۔

اس سوال کے جواب میں رمیز راجا نے کہا کہ میں نے ان سے محبت کا اظہار کیا تھا کیوں کہ میں ان کی اتنی تعریفیں کررہا تھا، بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کو ایک معیار دیا ہے، ان کا شمار دنیا کے نامی گرامی بیٹسمینوں میں کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ کرکٹ میں ہم پیچھے ہیں اس کو آگے لے کر جائیں گے: رمیز راجا

سابق چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ جب بابر اعظم جیسے کلاسیکل بیٹسمین پاکستان میں پیدا ہوتے ہیں تو ہم بے حد پرجوش ہوجاتے ہیں کیوں کہ بیٹرز پروڈیوس کرنے میں پاکستان کوئی بہت اچھی تاریخ نہیں رکھتا اگرچہ بھارت یہ تاریخ رکھتا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ بھارتی کسی نئے بلے باز کو دیکھ کر زیادہ پرجوش نہیں ہوتے۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی خزانہ نکل آیا ہو ، بابر نے ٹیم کے اتار چڑھاؤ کو دیکھتے ہوئے اس ٹیم کو سنبھالا ہوا ہے۔

رمیز راجا کا کہنا تھا کہ 28 سال کی عمر میں بابر نے اتنی کامیابی حاصل کرلی ہے کہ آج پاکستان بھارت سے کڑا مقابلہ کرسکتا ہے اس کا زیادہ تر کریڈٹ بابر اعظم کو ہی جاتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top