منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کہتے تھے (ن) سے (ش) نکل جائیگی، دیکھ لو (ن) بھی اور (ش) بھی کھڑی ہے: مریم نواز

21 اکتوبر, 2023 19:57

لاہور: مریم نواز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، کہتے تھے (ن) سے (ش) نکل جائے گی، دیکھ لو (ن) بھی اور (ش) بھی کھڑی ہے۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کا مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نواز شریف کے استقبال پر آپ کو خوش آمدید کہتی ہوں، آج جلسہ گاہ میں پورا پاکستان موجود ہے، یہاں پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، آزاد کشمیر، جی بی موجود ہے، جلسہ گاہ میں صرف 10 فیصد لوگ ہیں باقی سب باہر ہیں، آج میں تقریر نہیں کروں گی، آج تقریر صرف نواز شریف کریں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ اللہ جسے ختم نہ کرنا چاہے تو وہ ختم نہیں ہوسکتا، نواز شریف زندہ مثال ہے، نواز شریف کو مٹانے والے کتنے آئے اور کتنے چلے گئے، آج نواز شریف شان کیساتھ اپنے لوگوں میں واپس آگیا، آج اللہ تعالیٰ کی شان پر میں سر جھکاتی ہوں،نہیں معلوم تھا ن لیگ کے شیروں کیلئے مینار پاکستان میدان چھوٹا پڑجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال بعد وطن واپس پہنچ گئے

ان کا کہنا تھا کہ کہتے تھے (ن) سے (ش) نکل جائے گی، دیکھ لو (ن) بھی اور (ش) بھی کھڑی ہے، نواز شریف نے ملک کی خاطر 40 سے میں سے 11 سال جلا وطنی برداشت کی، جیل کی سلاخوں کے پیچھے جو رہے وہ نہیں دہرانا چاہتی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ آئے، نواز شریف نے بہت دکھ اور تکلیفیں اٹھائیں، کچھ دکھ نواز شریف کو ایسے لگے جن کا مداوا نہیں، پاکستان نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جارہا ہے، نواز شریف کے مخالفین دور دور تک نظر نہیں آرہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top