منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑنے کا عالمی مقابلہ

08 جولائی, 2019 18:30

فن لینڈ: منعقد ہونے والی سالانہ ریس جس میں جوڑے بیوی کو کندھے پر اٹھا کر 253.5 میٹر دوڑتے ہیں، یہ ریس میں لیتھوینیا نے جیت لی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بیوی کو کندھے پر اُٹھا کر دوڑ لگانے اور ساتھ ساتھ رکاوٹوں کو بھی عبور کرنے کا عالمی مقابلہ فن لینڈ میں ہوا جس میں آسٹریلیا، فرانس اور جرمنی سمیت درجنوں ممالک کے جوڑوں نے شرکت کی۔

شوہروں کو 17 سال سے بڑی اور کم سے کم 43 کلوگرام وزنی بیویوں کو کندھے پر سوار کرکے دوڑنا ہوتا ہے۔ اس دلچسپ مقابلے کا آغاز فن لینڈ کی تاریخی کہانی سے متاثر ہوکر شروع کیا گیا تھا جس میں ڈاکوؤں کے حملے پر علاقہ مکین بیویوں کو کندھے پر اُٹھا اُٹھا کر محفوظ پناہ گاہ تک پہنچے تھے۔

لیتھوینیا کے جوڑے نے یہ مقابلہ محض 1 منٹ 6.72 سیکنڈ میں طے کرکے اس نوعیت کی دوڑ کا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔ جوڑے نے گزشتہ برس کے جوڑے سے محض ایک سیکنڈ کے 10 ویں حصے سے زیادہ کے فرق سے ریکارڈ قائم کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top