پیر، 20-مئی،2024
( 12 ذوالقعدہ 1445 )
پیر، 20-مئی،2024

EN

ایل جی نے دنیا کا پہلا وائرلیس اورٹرانسپیرنٹ ٹی وی لانچ کر دیا

10 جنوری, 2024 12:06

 

کیا آپ نے کبھی خواہش کی ہے کہ ٹیلی ویژن (ٹی وی) بند ہونے پر کسی فش ایکوریم کا کام کریں؟اگر ہاں تو اب یہ خواب پورا ہوگیا ہے۔

ایل جی نےدنیا کا پہلا ایسا ٹی وی متعارف کرایا گیا ہے جو وائرلیس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرانسپیرنٹ بھی ہے،جی ہاں واقعی جب آپ ٹی وی کو دیکھ نہیں رہے ہوتے تو یہ کسی شیشے کی طرح ٹرانسپیرنٹ ہو جاتا ہے جبکہ اسے چلانے کے لیے کسی تار کی ضرورت نہیں۔

 

LG Launches World's First Wireless And Transparent TV - Men's Journal Tech  Trends: Stay Ahead with Tech News, Rumors & Deals

 

ایل جی نے اس ٹی وی کو لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے موقع پر متعارف کرایا،کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پہلا وائرلیس ٹرانسپیرنٹ او ایل ای ڈی ٹی وی ہے جو 4K ریزولوشن سے لیس ہے۔

اس ٹی وی میں آڈیو اور ویڈیو چلانے کے لیے وائرلیس ٹرانسمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے،البتہ اس حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

 

LG Reveals World's First Transparent OLED TV

 

کمپنی نے بتایا کہ اس ٹی وی میں ایک نیا پراسیسر استعمال کیا گیا ہے جس کی کارکردگی ماضی کے پراسیسرز سے 4 گنا بہتر ہے،77 انچ اسکرین والا یہ ٹی وی آل ویز آن ڈسپلے فیچر کے ذریعے تصاویر اور ویڈیوز کو نشر کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جب آپ ٹی وی بند کرتے ہیں تو اسکرین پر ڈیجیٹل فش ایکوریم، آگ بھڑکنے یا دیگر ڈیجیٹل آرٹ نمودار ہو جاتے ہیں۔

اگر آپ بند اسکرین پر کچھ نہیں دیکھنا چاہتے تو بڑی بلیک اسکرین کی بجائے ٹی وی ٹرانسپیرنٹ ہوکر شیشے کی شکل اختیار کرکے اپنے پیچھے کا منظر دکھانے لگے گا۔

 

LG unveils 'world's first' transparent Oled TV | Shropshire Star

 

 

کمپنی کے مطابق چونکہ یہ ٹرانسپیرنٹ ٹی وی ہے تو آپ اسے کسی بھی کمرے کے ماحول کا حصہ بنا سکتے ہیں،فی الحال اس ٹی وی کی قیمت یا دستیابی کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا مگر کمپنی کے مطابق رواں سال ہی کسی وقت یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

یہ پڑھیں : انسانوں کو روبوٹ سے بچانے کے لیے گوگل نےروبوٹ آئین تشکیل دےدیا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top