اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

معروف اداکار، صداکار، ہدایتکار طلعت حسین چل بسے

26 مئی, 2024 12:20

کراچی آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ نے تصدیق کی ہے کہ لیجنڈ اداکار ،صداکار، ہدایتکار طلعت حسین طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

ٹیلی ویژن، ریڈیو اور سنیما میں اپنے شاندار کیریئر کے لئے جانے جانے والے تجربہ کار اداکار طویل علالت سے لڑ تے ہوئے ایک نجی اسپتال میں چل بسے۔

طلعت حسین  1940 میں پیدا ہوئے اور انہوں نے پروفیسر رخشندہ حسین سے شادی کی۔ وہ تین بچوں کے باپ تھے جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا تھا۔

طلعت حسین نے لندن اکیڈمی آف میوزک اینڈ ڈرامیٹک آرٹ سے تعلیم حاصل کی۔ انہیں 2021 میں ستارہ امتیاز اور 1982 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

طلعت حسین کو 2006 میں ناروے کی فلم "امپورٹ ایکسپورٹس” میں بہترین معاون اداکار کے لئے امانڈا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہیں 1986 میں فلم "مس بینکاک” میں بہترین معاون اداکار کا نگار ایوارڈ بھی ملا۔

سینئر اداکار طلعت حسین کے انتقال پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی اداکار طلعت حسین کے انتقال کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top