جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

وکیلوں کی نوکری خطرے میں،مصنوعی ذہانت پر مبنی وکیل سامنے آگیا

17 نومبر, 2023 14:27

 

دنیا کی امیر ترین شخصیت اور x کے مالک ایلون مسک کی آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی وجہ سے ملازمتیں ختم ہونے کی بات سچ ثابت ہونے لگی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی وکیل روبوٹ بھی کام کےلیے تیار ہے جو ٹیک کمپنی لومینینس نے متعارف بھی کروادیا ہے۔

یہ اے آئی وکیل اپنے مؤکل سے معاہدہ بھی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ معاہدے میں ترامیم بھی کر سکتا ہے جس کےلیے اسے چند منٹ ہی درکار ہوں گے۔

خیال رہے کہ اے آئی مصنوعی ذہانت پر مبنی وکیل ایلون مسک کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹیسلا کے مالک نے کہاتھا کہ اے آئی کے آنے کے بعد ملازمتیں دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی، انسان اپنے اطمینان کےلیے ملازمتیں دے سکے گا۔

اے آئی روبوٹ کو 15کروڑ قانونی دستاویزات کے ڈیٹا سیٹ کے ساتھ باصلاحیت بنایا گیا ہے،ماہرین کی رائے ہے کہ اس اے آئی وکیل کے آنے کے بعد وکالت کے پیشہ کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب کمپنی کی برطانیہ کی لا سوسائٹی کی صدر نک ایمرسن نے کہاکہ اے آئی اس شعبے میں مکمل طور پر انسان کی جگہ نہیں لے سکتا، کئی مواقع پر فیصلہ سازی کےلیے انسانی دماغ کی ہی ضرورت ہوتی ہے۔

لیومینینس کی چیف آف اسٹاف جیجر گلوسینا نے کہا کہ وکیل دستاویزی کام میں اپنا 80 فیصد وقت لگادیتے ہیں، اے آئی روبوٹ آنے کے بعد وکیل اپنی توجہ اہم مسائل پر دے سکیں گے۔

یہ پڑھیں : اے آئی سے تخلیق شدہ فٹنس ماڈل کی ماہانہ آمدنی آپ کو دنگ کردے گی

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top