ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

انتخابی مہم کا آخری روز ، کون سی جماعت آج کہاں رنگ جمائے گی ؟

23 جولائی, 2018 10:09

عام انتخابات کے لیے سیاسی جماعتوں کے پاس مہم چلانے کے لیے آج آخری روز ہے رات گیارہ بجے انتخابی مہم کی سرگرمیان اپنے اختتام کو پہنچ جائیں گی ۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آخری انتخابی سرگرمی کے لیے لاہور کا انتخاب کیا ہے جہاں وہ مختلف مقامات پر کارکنان سے خطاب کریں گے

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آخری انتخابی سرگرمی کے لیے ڈیرہ غازی خان اور راولپنڈی کا انتخاب کیا جہاں وہ منعقدہ جلسوں کے دوران کارکنان کا لہو گرمائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز لاہور میں موچی گیٹ سے داتا دربار تک ریلی کی قیادت کریں گے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی جیکب آباد اور شکار پور میں جلسوں سے خطاب کریں گے، اسی طرح متحدہ مجلس عمل کی جانب سے آج اسلام آباد میں جلسہ کیا جارہا ہے جس سے مولانا فضل الرحمان اور سراج الحق سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے آج کراچی میں آخری انتخابی جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لیے لیاقت آباد فلائی آور کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top