اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

روشنی کی رفتار سے ٹارگٹ کو تباہ کرنے والی لیزر ہتھیار تیار

23 جولائی, 2024 10:24

برطانوی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روشنی کی رفتار سے ہدف کو تباہ کرنے والی لیزر ہتھیار تجربے کیلئے تیار ہوگئی ہے۔

برطانوی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق لیزر بیم کا پہلی بار تجربہ فوجی گاڑی سے کیا گیا، لیزر بیم ایک کلو میٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بناسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیزرہتھیار کا آزمائش کے طورپر استعمال رواں سال کے آخرمیں شروع کردیں گے جب کہ لیزر ہتھیار کا تجربہ ولٹ شائر میں ڈیفنس سائنس اینڈ  ٹیکنالوجی لیبارٹری میں کیا گیا ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ کے مطابق لیزر بیم ایک کلو میٹر تک ڈرون کو بھی نشانہ بنا سکتی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top