ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

عدالت کا کم عمر لڑکیوں کے نکاح سے متعلق بڑا حکم

11 مئی, 2024 15:28

لاہور ہائیکورٹ نے کم عمر لڑکیوں کا نکاح رجسٹر کرنے سے متعلق عظمت بی بی کی درخواست پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

جی ٹی وی کے مطابق ہائی کورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں نے عظمت بی بی کی درخواست پر نکاح رجسٹرار کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:اذلان شاہ ہاکی کپ:آج پاکستان اور جاپان کے درمیان فائنل ہوگا

جسٹس انوار الحق پنوں نے عظمت بی بی کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ہائیکورٹ نے کم عمر بچوں کی شادی روکنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ،رجسٹرار ، نکاح خواں اورگواہوں کے پاس عمر سے متعلق دستاویزات ضروری ہیں۔

عدالت کے تحریری فیصلے کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود کمسن بچوں کی شادیاں ہورہی ہیں ، رجسٹرار اور نکاح خواہاں ہدایات کی پیروی نہیں کر رہے۔
عدالت نے فیصلے میں مزید لکھا کہ  ادارے ایسے رجسٹرار اور نکاح خواہاں کے خلاف سخت کارروائی کریں ، عظمت بی بی نے اپنی 14سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے درخواست دائر کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top