منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

عمران خان کیخلاف درج 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کالعدم قرار

25 جولائی, 2024 10:03

لاہور ہائی کورٹ نے سانحہ نو مئی کیس میں عمران خان کی پنجاب میں درج 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ کو کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 12مقدمات میں جسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف درخواستیں منظور کرلی گئیں۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 12 مقدمات میں جسمانی ریمانڈ آج مکمل ہونے پر عدالت میں ویڈیو کے ذریعے پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے جسٹس عامر فاروق کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کردیا 

پراسیکیوٹر جنرل پنجاب فرہاد علی شاہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لکھ کر دیا ہے کہ انہوں نے پولی گرافک سمیت مختلف ٹیسٹ نہیں کروانے، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا پولی گرافک ٹیسٹ ہر صورت کروایا جائے، تاکہ پتہ چل سکے کہ ان کا دیا ہوا بیان سچا بھی ہے کہ نہیں۔

جسٹس طارق سلم شیخ نے پراسیکیوٹر جنرل سے کہا کہ آپ عبوری ضمانت کے دوران بھی تو انہیں شامل تفتیش کرسکتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیے کہ کئی مقدمات میں نہ عمران خان کی ضمانت تھی نا ان مقدموں کے بارے ہمیں معلومات تھیں۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے بانی پی ٹی آئی کا مزید جسمانی ریمانڈ مانگنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج بانی پی ٹی آئی کے ریمانڈ سے متعلق سماعت کی گئی۔

خیال رہے کہ پولیس نے 9مئی کے 12مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top