اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ائیر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، ویڈیو وائرل

27 جولائی, 2024 19:01

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ائیر ہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایئرہوسٹس سے امریکی ڈالرز اور سعودی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے۔

قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی، کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ مل کر خاتون کو آف لوڈ کرالیا اور دوران تلاشی ریال اور امریکی کرنسی برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: مسافروں کا سامان چوری کرتے پی آئی اے منیجر رنگے ہاتھوں پگڑا گیا

خاتون ائیر ہوسٹس سے کرنسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 37ہزار 318 امریکی ڈالرز اور چالیس ہزار سعودی ریال شامل ہیں، ائیر ہوسٹس نے نوٹ جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔

ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے اتار کر کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top