جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

مقبول خبریں

شاہ چارلس کی وزیراعظم کو دولتِ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت

18 ستمبر, 2024 18:18

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

بادشاہ چارلس نے وزیرِ اعظم کو اکتوبر میں سموئہ میں منعقد ہونے والے دولت مشترکہ کے حکومتی سربراہان کے اجلاس میں شرکت کی باقائدہ دعوت دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بادشاہ چارلس سوئم کی دعوت کو قبول کرلیا، شاہ چارلس کی بادشاہت سنھبالنے کے بعد یہ پہلا دولتِ مشترکہ کا اہم اجلاس ہوگا جس کی وہ بذات خود صدارت کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سموئہ میں کانفرنس دولتِ مشترکہ کے ممالک کے مابین مختلف امور بالخصوص پائیدار ترقی، جمہوری اداروں کی مضبوطی اور دولت مشترکہ کے نوجوانوں کی ترقی کیلئے تعاون کو فروغ دے گا۔

وزیرِ اعظم نے پاکستان کے دولت مشترکہ اور اس کے چارٹر پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا، شاہ چارلس سوم کی ماحولیاتی امور میں خصوصی دلچسپی اور موسمیاتی پائیداری کیلئے اقدامات کا ذکر کیا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top