ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

شاہ چارلس کا بنایا ہوا مٹی کا بکرا لاکھوں میں نیلام

06 جون, 2024 14:21

1960 کی دہائی میں شاہ چارلس کی جانب سے بنایا گیا مٹی کا بکرا لاکھوں روپے میں نیلام کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تقریباً 64 سال قبل بادشاہ چارلس سوم کا بنایا ہوا ایک انوکھا مٹی کا بکرا 8500 پاؤنڈ (30 لاکھ روپے) میں فروخت ہوگیا ہے۔

ریمنڈ پیٹن نامی کینیڈین شہری نے 55 سال تک مٹی کے اس چھوٹے سے بکرے کو اپنے پاس رکھا جسے اب برطانیہ میں نیلام کیا گیا ہے۔

ریمنڈ کا کہنا تھا کہ ’انہوں نے ساری عمر اس بکرے کو سنبھال کر رکھا‘ انھیں یہ مٹی کا بکرا ان کی 21 ویں سالگرہ پر ان کی ایک رشتہ دار نے دیا تھا جو کیمبرج یونیورسٹی میں باورچی کے طور پر کام کرتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

فلم اسٹار وارز کے کردار کا نایاب کھلونا لاکھوں ڈالر میں نیلام

دو کمروں پر مشتل دنیا کی سب سے چھوٹی جیل کہاں واقع ہے؟

برطانیہ کی ہینسن آکشنیرز نامی نیلامی کمپنی کا کہنا ہے کہ ‘ریمنڈ نے بکرے کی تاریخی اہمیت کی وجہ سے اس سے فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔’

کمپنی نے کہا کہ 55 سالہ ریمنڈ ریٹائرمنٹ کے سالوں میں ہیں، لہٰذا وہ مٹی کے بکرے کے لیے ایک محفوظ گھر تلاش کرنا چاہتے ہیں جہاں اسے دہائیوں تک محفوظ رکھا جا سکے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top