ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش

24 مئی, 2024 09:58

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ سال 2024-2025 کا مالی بجٹ صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ملک کی تاریخ میں پہلی بارصوبائی حکومت وفاق سے قبل بجٹ پیش کرنے میں کامیاب ہوئی ہےجوکہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ 1500 ارب سے زائد کا ہوگا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق خیبرپختونخوا کا رواں مالی سال کا بجٹ پچھلے سال سے زیادہ رکھا گیا ہے، کابینہ اجلاس میں منظوری کے بعد بجٹ اسمبلی میں پیش کیا گیا۔

 بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کا بھی خیال رکھا گیا ہے، حالیہ پیش ہونے والا بجٹ عوام دوست ہے جس میں تنخواہوں اور پینشنز میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر کو گراکر سیل کردیا
ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق صوبائی بجٹ کا کل حجم 1700 ارب روپے سے زائد رکھا گیا، بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے250 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ معاہدے کا بجٹ 100 ارب روپے تک سر پلس ہو گا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بجٹ میں صحت کارڈ کیلئے 28 ارب روپے سے زائد کا فنڈ مختص کیا گیا، بجٹ میں بی آر ٹی کیلئے ڈھائی ارب روپے تک سبسڈی فنڈ مختص کی گئی ہے۔
بجٹ میں نئے ٹیکس لگانے کے بجائے موجودہ ٹیکسوں میں رد و بدل کیا گیا ہے، صوبے میں اراضی کے انتقالات پرمختلف ٹیکسز 6 سے کم کر کے 3فیصد پرلانے کی تجویز دی گئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top