ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی

02 اپریل, 2024 10:00

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کےپی میں اپوزیشن ارکان سے حلف نہ لیے جانے کی صورت میں سینیٹ انتخابات تاحکم ثانی ملتوی کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل اپوزیشن ارکان نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے، بعد ازاں ای سی پی نے صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرتے ہوئے اپوزیشن ارکان کے حلف لینے کی ہدایت کردی۔

پشاور ہائیکورٹ نے 27 مارچ کو اسپیکر کے پی اسمبلی کو منتخب مخصوص نشست ممبران سے حلف لینے کا حکم دیا تھا تاہم اسپیکر نے حلف لینے کی بجائے ہائی کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کر دی۔

اسپیکر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اجلاس ہے نہ ریکوزیشن آئی، حلف کیسے لے سکتا ہوں؟

ادھر الیکشن کمیشن کے پی سینٹ انتخابات کو نو منتخب ممبران مخصوص نشست کے حلف سے مشروط کر چکا ہے۔

پشاور ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اسپیکر کی نظرثانی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہے ۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس عتیق شاہ اور جسٹس ارشد علی درخواست پر سماعت کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top