منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

خمینی کا برسوں پرانا وعدہ اب پورا ہوگیا، ایرانی صدر کا ردعمل

14 اپریل, 2024 17:05

ایران نے اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں پر پاسداران انقلاب کے جوابی فضائی حملوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ہائبرڈ آپریشن نے اسرائیل کو ناقابل فراموش سبق سکھایا ہے۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے اتوار کے روز ایک بیان میں کہا کہ ڈرون اور میزائل حملوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے جارحین کو سزا دینے کے مخلصانہ وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے۔

دریں اثنا ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل پر اس کے ڈرون اور میزائل حملے نے اس کے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے سرکاری میڈیا کو بتایا کہ آپریشن ایماندار وعدہ گزشتہ رات سے آج صبح تک کامیابی کے ساتھ مکمل کیا گیا ہے اور اس نے اپنے تمام مقاصد حاصل کر لیے ہیں۔

ایران نے کہا ہے کہ اس نے یکم اپریل کو دمشق میں اپنے سفارتی مشن پر حملے کے بعد اپنے دفاع میں اسرائیل پر فضائی حملے کیے تھے۔

میجر جنرل محمد باقری نے کہا کہ ایران نے مقبوضہ علاقوں پر اپنے جوابی حملے مکمل کر لیے ہیں اور متنبہ کیا کہ اگر اسرائیلی فوج نے جوابی کارروائی کی تو سخت ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے آپریشن ختم ہو چکا ہے۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ ایرانی مسلح افواج تیار ہیں اور ضرورت پڑنے پر کارروائی کریں گی۔

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف کا یہ بیان پاسداران انقلاب کی جانب سے مقبوضہ علاقوں پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملوں کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا ہے۔

فضائی حملوں کے بارے میں باقری نے کہا کہ یہ محض ایک سزا ہے اور متنبہ کیا کہ اسرائیل کی مزید کسی بھی فوجی کارروائی پر ایران کا ردعمل کہیں زیادہ ہوگا۔

باقری نے کہا کہ آپریشن ایماندار وعدہ کی وجہ صیہونی حکومت کی طرف سے [ایران کی] سرخ لکیر عبور کرنا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top