منگل، 17-ستمبر،2024
( 14 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

خالدہ ضیا کا 6 سال بعد پہلے عوامی خطاب میں انتقام نہ لینے کا اعلان

07 اگست, 2024 19:54

بنگلادیش کی سابق وزیراعظم اور نیشسلٹ پارٹی کی چیئرپرسن خالدہ ضیاء نے ساڑھے 6 سال بعد جیل رہا ہوتے ہی عوامی خطاب کرڈالا۔

سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء نے حسینہ واجد کے دور کو ظلم اور جبر کا دور قرار دیتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے کیے گئے عوامی خطاب میں کہا میں سب کو معاف کرتی ہوں اور کسی سے انتقام نہیں لوں گی، ہمیں ملک کو چلنے دینا چاہیے۔

78 سالہ خالدہ ضیا کارکنان اور عوام کے جم غفیر سے خطاب کے دوران کافی کمزور اور نحیف نظر آرہی تھیں جیسے جیل میں کافی بیمار رہی ہوں یا اچھی خوراک نہ ملی ہو۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش احتجاج؛ سیکیورٹی فراہم کرنے والوں کی پٹائی! پولیس ہڑتال پر

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرپشن مقدمے میں 2018 سے قید خالدہ ضیاء کی رہائی حسینہ واجد کے مستعفی ہونے کے بعد صدر شہاب الدین کے حکم پر ہوئی۔
دوسری جانب خالدہ ضیا کو جیل سے ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا علاج جاری ہے

مزید پڑھیں: شیخ حسینہ کیلئے نئی مصیبت! امریکا نے ویزہ منسوخ کردیا، مگر کیوں؟

خالدہ ضیا نے فی الحال اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں بتایا تاہم کہا جا رہا ہے کہ وہ بیماری کے باعث اب شاید سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں۔

اپوزیشن رہنما خالدہ ضیا کے صاحبزادے اس وقت بیرون ملک جلا وطن ہیں اور جلد وطن واپس لوٹنے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top