ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

ٹریفک پولیس کا کراچی والوں سےعید تک کروڑوں روپے وصول کرنے کا فیصلہ

18 مارچ, 2024 12:59

 کراچی میں ٹریفک پولیس شہریوں سے دس ہزار چالان کی مد میں روزانہ تقریباً ایک کروڑ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

آپریٹر برائے ڈی آئی جی نے وائرلیس پیغام جاری کیے جس کے مطابق عید آپریشن کے تحت ٹریفک پولیس کو یومیہ 10 ہزار چالان جمع کرنے کے احکامات دیے گئے۔

اس آپریشن کے تحت ٹریفک پولیس کی یومیہ کراچی کے شہریوں سے ایک کڑور روپے وصولی کر رہی ہے جو ماہانہ تیس کروڑ (300 ملین) کا ٹارگٹ بنتا ہے۔

روزانہ کی بنیاد پر کراچی ٹریفک پولیس کے 90 ایس او سڑکوں پر موجود ہوتے ہیں، جنہیں روزانہ 25 لازمی چالان کرنے کے احکامات دیے گئے۔

دوسری جانب ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہےکہ قوانین کی خلاف ورزیوں کے باعث چالان میں اضافہ ہوا ہے، شہری بنا لائسنس اور  رانگ وے کا استعمال زیادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے چالان میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک جام کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کے انفرااسڑکچر کو بہتر کرنا ہوگا۔

دوسری جانب کراچی کے شہریوں نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر کامران ٹیسوری اور دیگر حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مہنگائی میں ٹریفک پولیس کے عید آپریشن کا نوٹس لیں۔ میں اب ٹریفک پولیس سے نمٹنے اور بچنے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top