منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی کا موسم کل سے کیسا رہے گا؟

08 ستمبر, 2024 08:30

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کی پیش گوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کے مطابق کل پیر سے کراچی میں بونداباندی کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کی شدت شدید نہیں ہے، جس سے منگل اور بدھ کو شہر میں ہلکی بارش ہوگی۔

مزید پڑھیں:ملک بھر میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

دوسری جانب چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ سسٹم اس وقت بھارت کے مشرقی ساحل پر موجود ہے۔

سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، جیکب آباد، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، ٹنڈوالہیار، ٹنڈو محمد خان تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں بھی وقفے وقفے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top