منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی

04 ستمبر, 2024 09:27

  کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کو شہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری مون سون الرٹ کے مطابق مون سون ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سندھ پر اثر انداز ہورہا ہے جس کے زیر اثر کراچی میں بدھ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ماہر محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرکے مطابق چند روزکے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33 تا 35 ڈگری رہنے کا امکان ہے،منگل کوزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی شہرکے مضافات میں درمیانی جبکہ دیگرعلاقوں میں ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے ضلع تھرپارکر، میرپورخاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو، دادو، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، خیرپور، شہید بے نظیرآباد، گھوٹکی، سکھر، کشمور، جیکب آباد، شکار پور، لاڑکانہ، قمبرشہداد کوٹ، نوشہروفیروز میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top