جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

کراچی :پر گھنٹہ 6 موٹر بائیک ، ہر گھنٹہ 3 موبائل فون چھینےجارہے ہیں

29 دسمبر, 2023 12:07

 

کراچی :سال 2023 کے دوران ڈاکوؤں کا راج رہا، اس دوران شہری 27 ہزار 500 سے زائد قیمتی موبائل فون سے محروم ہوگئے، رواں سال شہریوں سے اربوں روپے مالیت کی 58 ہزار 500 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اور چھین لی گئیں۔

نجی نیوز ایجنسی  کے مطابق نگراں حکومت سے بھی شہریوں کی امیدیں پوری نہ ہوسکیں، رواں سال شہریوں سے 27 ہزار 500 سے زائد قیمتی موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینے گئے۔

شہرمیں روزانہ 70 موبائل فون، ہر گھنٹے 3 اور ہر 18 منٹ میں ایک موبائل فون اسلحے کے زور پر چھینا گیا۔

رواں سال شہریوں سے اربوں روپے مالیت کی 58 ہزار 500 سے زائد موٹر سائیکلیں چوری اورچھین لی گئیں جبکہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی یومیہ تعداد 162 سے تجاوز کر گئی ہے، شہر میں ہر گھنٹے میں 6 موٹر سائیکلیں چوری یا چھینی گئیں۔

رواں سال صرف گاڑیاں چھینے جانے کے 261 وارداتیں جبکہ گزشتہ برس گاڑیاں چھینے کی 162 وارداتیں ہوئی تھیں۔

رواں سال موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں 55 فیصد اور گاڑیاں چھینے کی وارداتوں میں 62 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا۔

یہ پڑھیں : تاجر کے گھر کروڑوں روپے کی ڈکیتی، سندھ پولیس کا ڈی ایس پی گرفتار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top