اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

بھارت الیکشن؛ کنگنا، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی کو برتری، سمرتی کو شکست

04 جون, 2024 20:53

بھارت کے لوک سبھا انتخابات میں اداکارہ کنگنا رناوت، شتروگن سنہا اور ہیما مالنی واضح برتری حاصل کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ہیمامالنی نے اتر پردیش، شتروگن سنہا نے مغربی بنگال جبکہ کنگنا رناوت نے ارونا چل پردیش سے کامیابی سمیٹی۔

اسی طرح دیگر شوبز ستاروں میں روی کشن، سریش گوپی اور کریٹی آزاد کو بھی اپنی سیٹوں پر برتری حاصل ہے۔

راج ببر ہریانا سے، منوج تیواری، نئی دہلی سے رچنا بینرجی، سایونی گھوش، ستابدی رائے اور دیپک ادھیکاری مغربی بنگال سے الیکشن میں کامیابی سمیٹتے دیکھائی دے رہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی ڈرامے کہانی گھر گھر کی میں تُلسی کا کردار ادا کرنے والی سمرتی ایرانی کو بدترین شکست منہ دیکھنا پڑا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں لوک سبھا کی 543 نشستوں پر انتخابات کا آغاز 19 اپریل سے ہوا اور 7 مراحل میں یکم جون تک تمام ریاستوں اور مرکزی علاقوں میں پولنگ ہوئی جبکہ انتخابات کے دوران 97 کروڑ سے زائد افراد نے ووٹ کاسٹ کیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top