ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

کنگنا رناوت کو الیکشن لڑنے کیلئے بی جے پی کا ٹکٹ مل گیا

25 مارچ, 2024 15:49

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار کے طور پر آئندہ انتخابات میں حصہ لیں گی۔

بھارت میں عام انتخابات 19 اپریل کو سات مرحلوں میں ہوں گے جو یکم جون تک جاری رہیں گے۔

37 سالہ اداکار حالیہ دنوں میں بالی ووڈ کی واحد شخصیت ہیں جنہوں نے سیاست میں قدم رکھا ہے۔

کنگنا رناوت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور ان کی سیاسی جماعت کے لئے اپنی آواز کی حمایت کے لئے جانی جاتی ہیں۔

اداکارہ کو ان کی آبائی ریاست ہماچل پردیش سے پارٹی کا ٹکٹ دیا گیا ہے، جہاں یکم جون کو انتخابات ہوں گے۔

انہوں نے ایکس پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی جائے پیدائش منڈی کے حلقے سے انتخابات میں حصہ لیں گی۔

اداکارہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ میں باضابطہ طور پر پارٹی میں شامل ہونے پر فخر اور خوشی محسوس کر رہی ہوں، میں ایک کارکن  اور ایک قابل اعتماد سرکاری ملازم بننے کی منتظر ہوں۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top