اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

شاعر احمد فرہاد کی ہتھکڑیوں میں پہلی ویڈیو منظر عام پر آگئی

03 جون, 2024 16:12

آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ سے لا پتا صحافی و شاعر احمد فرہاد کی ہتھکڑیوں کو چھومتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

کچھ روز قبل وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ سے لاپتہ شاعر وصحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کی تھی۔

 

جی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ میں ایف آئی آر میں نامزد اور گرفتار ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیا نی نے ریمارکس دیے کہ  احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔

مزید پڑھیں:

حکومت نے گمشدہ صحافی و شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

لاپتا صحافی و شاعر احمد فرہاد کون ہے اور کیوں لاپتہ ہوا؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارس دیے کہ امید کرتے ہیں ادارے قانون کے اندر رہ کر کام کرنا سیکھیں گے اور کام کریں گے۔ جج نے ریمارکس دئے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، کسی کا ایجنسیوں کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں۔

اداروں کے خلاف کوئی نہیں، چند لوگوں کی غلط روش کی وجہ سے پورے ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جج نے ریمارس دیے کہ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے اس میں کوئی حرج نہیں، ہم عزت کرتے ہیں تو ان کو بھی عزت کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین مقدم ہے جس میں ہر ایک کے کام متعین ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ ملک کے لئے جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہو گا عوام ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق لارجر بینچ بنانے کیلئے فائل بجھوا دونگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، آئی جی اسلام آباد اور وکلاء عدالت کےسامنے پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کوٹ کشمیر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو احمد فرہاد کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔

14 مئی کی رات کو صحافی احمد فرہاد کی گمشدگی کے چند گھنٹوں بعد ان کے اہل خانہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہیں ملک کی طاقتور خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے حکام پر تنقید کرنے پر دارالحکومت اسلام آباد میں ان کے گھر کے باہر سے ‘لاپتہ’ کر دیا تھا۔

کشمیر کے صحافی اور شاعر احمد فرہاد کون ہے؟

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع باغ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شاعر احمد فرہاد کو ملک کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ پر سخت تنقید کرنے کے لیے بھی جانا جاتا ہے۔

صحافی احمد فرہاد اس سے قبل بول نیوز سمیت مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں،  حال ہی میں فری لانس صحافی کے طور پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حکومت مخالف حالیہ مظاہروں پر اکثر رپورٹنگ کرتے تھے۔

پاکستان کی حکومت اور فوج عمران خان کے حامیوں پر الزام عائد کرتی ہے کہ انہوں نے مئی 2023 میں سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد ریاستی اداروں پر پرتشدد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔

احمد فرہاد کی اہلیہ زینب کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر کی حتمی وفاداری انسانی حقوق سے ہے، کسی پارٹی سے نہیں۔ میرے شوہر ہمیشہ انسانی حقوق کے لئے کھڑے رہے ہیں چاہے وہ کسی بھی وابستگی سے تعلق رکھتے ہوں۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت میں احتجاج کرتے تھے جب وہ اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ میں تھے اور انہوں نے اپنے اصولوں کو تبدیل کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top