ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا آزاد کشمیر میں احتجاج اور ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

14 مئی, 2024 11:49

آزاد کشمیر میں پانچ دن سے جاری احتجاج اور پہیہ جام ہڑتال کوختم کردیا گیا۔

حکومتی اعلان کے بعد جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے بھی لاک ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کااعلان کردیا۔

ستے آٹے اور بجلی کیلئے آزاد کشمیر میں عوام پانچ دن تک سراپا احتجاج بنے رہے اور آخر کار حکومت نے مظاہرین کے تمام مطالبات مان لیے، پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ میں تین افراد جاں بحق ہوئے جن کے سوگ میں آج تین بجے تک دکانیں اور کاروبار بند رہیں گے۔

عوامی ایکشن کمیٹی نے پولیس تشدد کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام ۔ ذمہ داران کوقرار واقعی سزا دینے اور جاں بحق افراد کا قصاص ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

کمیٹی کا کہنا ہے کہ مظاہرین پرقائم تمام مقدمات ختم اور گرفتار افراد رہا کردیےجائیں گے جب کہ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ نماز ظہر کے بعد یونیورسٹی کالج گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top