ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

پاکستان کی کوچنگ سے متعلق خبریں، جیسن گلسپی عہدوں سے مستعفی

28 مارچ, 2024 15:43

قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے متعلق خبروں کے دوران ہی سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلپسی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

پی سی بی حکام نے سابق آسٹریلوی فاسٹ باولر جیسن گلیپسی سے دوسری بار رابطہ کیا جس کے بعد جیسن گلیپسی ساوتھ آسٹریلین ریڈ روک اور ایڈیلیڈ سٹرائکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہو گئے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق جیسن گلیپسی پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں ان کا ساوتھ آسٹریلیا کے ساتھ ابھی ایک سال معاہدہ باقی تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔

یاد رہے کہ جیسن گلیسپی کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی تھی۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر نے 71 ٹیسٹ، 97 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔

گیری کرسٹن سے معاملات طے نہ پانے کی صورت میں ہیڈ کوچ کا قرعہ جیسن گلیپسی کے نام نکل سکتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top