اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا احتجاج، دفعہ 144 نافذ، اہم شاہراہوں پر کنٹینر لگادیے گئے

26 جولائی, 2024 12:51

پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے دھرنے اور مظاہرے کے باعث آج اسلام آباد بھر میں دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ اہم سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے آج بجلی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے جس میں شرکت کے لیے لوگوں کو بڑی تعداد اسلام آباد پہنچنا شروع ہو گئی ہے۔

اسلام آباد کی اہم شاہراہوں سرینا چوک، شاہراہ دستور اور راولپنڈی سے فیض آباد جانے والی سڑک پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کردیا گیا ہے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔

میٹروبس سروس آئی جے پی سے پاک سیکریٹریٹ تک بند کی گئی جب کہ راولپنڈی میں میٹروبس سروس مکمل طور پر بحال ہے۔

دوسری طرف پنجاب میں بھی آج سے 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق جمعہ 26 جولائی سے اتوار 28 جولائی تک ہوگا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق موجودہ حالات میں سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے دھرنے اوراحتجاج کے پیش نظر سندھ اور پنجاب میں دونوں جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماؤں کی پکڑدھکڑ جاری ہے۔

فیصل آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی قائدین کے گھروں پر چھاپے مارنے شروع کردیے۔

ایم پی اے ندیم صادق کے گھر چھاپے کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی، ذرائع کے مطابق چھاپے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

اس کے علاوہ نارووال میں پولیس نے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈر علیم کو گرفتارکر لیا، ضلعی صدر رانا لعل بادشاہ نے ویڈیو بیان میں کارکنان کو ہر صورت باہر نکلنےکی ہدایت کی ہے۔

وہاڑی میں پولیس نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا اور دوران سات افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top