جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

بتایا جارہا ہے 3بار وزیر اعظم بننے والا چوتھی بار بھی بنے گا:بلاول بھٹو

01 دسمبر, 2023 13:04

 

کوئٹہ : بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بتایا جارہا ہے 3بار وزیر اعظم بننے والا چوتھی بار بھی بنے گا، بتایا جارہا ہے وہ وزیر اعظم بن کر پاکستان کو مشکلات سے نکالے گا، کچھ لوگ سمجھتے ہیں انہوں نے فیصلہ لے لیا ہے، ایسے لوگوں کو عوام 8فروری کو جواب دیں ۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا بلوچستان ہائیکورٹ بار میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کل 56واں یوم تاسیس کوئٹہ میں منایا، پیغام دیا گیا بلوچستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے دکھ، تکلیف کا احساس ہے، موقع ملاتو بلوچستان کے عوام کی خدمت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ جانتا ہوں پاکستان کے الیکشن کیسے ہوتے ہیں، پاکستان کی قسمت 2لوگوں کے حوالے نہ کی جائے، تقسیم کی سیاست کرنے والوں کو دوبارہ موقع نہ دیں، نفرت اور تقسم کی سیاست نے میرا اور آپ کا خون سستا کردیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ افسوس آصف زرداری کی سوچ اور ارادے کے مطابق عملدرآمد نہیں ہورہا، میرا یہ اعتراض نہیں کہ عمر سے کوئی فرق پڑتا ہے،آپ بزرگ ہو کر بھی ملک میں نئی سیاست لاسکتے ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ جو چند سال وزیراعظم رہا اس نےہزارہ والوں کو بلیک میلر کہا،پاکستان کے عوام جب فیصلہ کرلیں تو انہیں کوئی نہیں روک سکتا،ملک کی قسمت ان کے حوالے نہ کریں جنہوں نے نفرت کی سیاست کی۔

یہ پڑھیں : ملک کو نئی طرزِ سیاست کی ضرورت ہے، پیپلز چارٹر آف اکانومی لائیں گے: بلاول

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top