ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

بلوچ طالبعلم اسرار کاکڑ آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب

09 جون, 2024 20:27

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ سے تعلق رکھنے والے اسرار کاکڑ نے آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہوگئے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی یونین کے صدر منتخب ہونے والے پہلے بلوچی اور تیسرے پاکستانی ہیں، یونین الیکشن میں انہوں نے 617 ووٹ حاصل کیے۔

سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو پہلی پاکستانی تھیں جو1977 میں آکسفورڈ یونین کی صدر بنیں، آرمی پبلک اسکول پشاور سانحے میں بچ جانے والے احمد نواز بھی آکسفورڈ یونین کے صدر بنے۔

اسرار کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے ہے، وہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے شعبہ قانون میں ڈی فل پروگرام میں داخلہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آکسفورڈ یونین کے ممبران کا انتہائی شکر گزار ہوں، انتہائی پسماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے اعزاز ہے۔

اسرار کاکڑ نے افغان سرحد کے پاس قلعہ عبداللّٰہ کے گاؤں سے پرائمری کی تعلیم حاصل کی۔ وہ 13 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے ہیں۔

اس موقع پر نومنتخب آکسفورڈ یونین صدر کا کہناتھا کہ انتہائی پس ماندہ گاؤں سے یہاں تک پہنچنا میرے لیے اعزاز ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top