منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی جنگ امریکا کی جنگ ہے، نیتن یاہو کا گانگریس سے خطاب

25 جولائی, 2024 10:40

اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری جنگ امریکا کی جنگ ہے۔

امریکی کانگریس سے خطاب میں نیتن یاہو نے کہا کہ ہماری لڑائی آپ کی لڑائی ہے، اور ہمارے دشمن آپ کے دشمن ہیں، لہٰذا امریکا اور اسرائیل کو ایک ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

انہوں نے سات اکتوبر کے حماس کے حملوں کو یاد کرتے ہوئے اسے شرم ناک دن قرار دیا اور کہا کہ جس دن ہم حماس کو شکست دیں گے تو ایک نیا غزہ ابھرے گا۔

نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی کو غیر فوجی علاقہ قرار دینے کا مطالبہ کیا، جسے ان کے بقول شہری انتظامیہ کے ذریعے چلایا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتن یاہو جنگ بندی معاہدے کے بارے میں سنجیدہ نہیں، حماس

نتین یاہو کے خطاب کے دوران مسلم رکن کانگریس رشیدہ طلیب نے خاموش احتجاج کیا اور اس دوران وہ جنگی مجرم کے پوسٹر لہراتی رہیں جب کہ دیگر ارکان کی جانب سے بھی بائیکاٹ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top