جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

اسرائیلی جنگی کابینہ کا ایران پر حملے سے متعلق بڑا فیصلہ

16 اپریل, 2024 15:32

اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایرانی حملے کے ردعمل میں جوابی کارروائی کرنے سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جنگی کابینہ کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملے کے جواب میں ردعمل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسرائیلی جنگی کابینہ نے ایران کے خلاف جوابی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ حملے سے ایران کو نقصان پہنچانا ہے لیکن جنگ نہیں کرنی۔

رواں ماہ کے اوائل میں شام کے شہر دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر مشتبہ اسرائیلی حملے کے جواب میں تہران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ شروع کرنے کے بعد سے جنگی کابینہ کا یہ پانچواں اجلاس ہوگا۔

گزشتہ ہفتے ایران کی جانب سے یہ غیر معمولی حملہ پہلی بار ہوا ہے جب اس نے اپنی سرزمین سے اسرائیل پر براہ راست ڈرونز اور میزائل داغے۔

اسرائیلی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی نے گزشتہ روز ز کہا تھا کہ اسرائیل اپنے اگلے اقدامات پر غور کر رہا ہے لیکن ایرانی حملے کا جواب دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایرانی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کا خدشہ

ایرانی صدر کا اسرائیل کے جواب میں ‘دردناک دھچکا’ دینے کا اعلان

جنرل ہرزی حلوی نے  ایران پر حملے کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی، البتہ اسرائیلی فوج کے ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہاگری کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس وقت جواب دے گا جب ہم چاہیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو ممکنہ ردعمل پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے اعلیٰ حکام سے بات چیت کر رہے ہیں، ایران کے خلاف جوابی کارروائی کے لیے مسلسل دوسرے دن بھی حکومت نے کسی بھی فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔

ادھر امریکا نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے کیونکہ وہ ایک وسیع سفارتی ردعمل قائم کرنا چاہتا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top