منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل، نیتن یاہو نے وزرا کو آگاہ کردیا

17 جون, 2024 14:19

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے وزرا کو بتایا کہ اسرائیل کی جنگی کابینہ تحلیل کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بینجمن نیتن یاہو نے اتوار کے روز سیاسی سلامتی کی کابینہ کے ساتھ ایک اجلاس میں جنگی کابینہ کے خاتمے کا اعلان کیا

دوران اجلاس نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں پر مشتمل نئی جنگی کابینہ تشکیل نہیں دی جائے گی، یہ خیال اس سے قبل وزرا بیزل سموٹریچ اور اتمار بین گویر نے پیش کیا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کی صلاحیتوں کو ختم کرنے کے ہدف تک پہنچنے کے لیے انہوں نے ہفتہ وار کابینہ کے اجلاس کے دوران ایسے فیصلے کیے جو فوجی قیادت کے لیے قابل قبول نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: 

اپنوں کی غفلت نے 8 اسرائیلی فوجی کو جہنم واصل کردیا

اسرائیلی درندگی و موت کے سائے میں غزہ والوں کی عید، ویڈیو وائرل

بعد ازاں اسرائیلی میڈیا نے خبر دی کہ نیتن یاہو نے اپنی حکومت کے وزراء سے کہا کہ وہ محدود فورم پر حساس ملاقاتیں کریں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top